زیادہ ٹھنڈ لگنا جسم کے دفاعی نظام کی کمزوری کی علامت
بہت زیادہ سردی لگنا جسم کے دفاعی نظام کی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے . یہ اس بات کا عندیہ ہے کہ جسم کے دفاعی نظام کو بڑھانے اور مضبوط بنانے کی ضرورت ہے . مدافعتی نظام کی کمزوری کے باعث جہاں بہت سی بیماریوں کے جراثیم باآسانی حملہ آور ہو جاتے ہیں و ہیں یہ انسان کی موسم کی شدت کو بر داشت کرنے کی صلاحیت کو بھی کم کردیتی ہے ۔
اس کے علاوہ بہت زیادہ ٹھنڈ لگنا وٹامن سی کی کمی ، یا کسی وائرس کے حملے کے باعث بھی ہوسکتی ہے ۔ اگر آپ بھی اسی صورت حال سے دوچار ہیں تو فوری طور پر خون کے ٹیسٹ کروائیں تا کہ مرض کی تشخیص بر وقت ہو سکے اور قبل ازوقت صحت کے بہت سے مسائل سے بچا جاسکے .