Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایکنی کا علاج کیسے ؟‎

لڑکیوں کے لیے ایکنی  بہت پریشانی کا باعث بنتی ہے  . اس سے نہ صرف چہرہ بد نما نظر آتا ہے بلکہ  شدید ایکنی کی صورت میں تکلیف کا سامنا بھی ہوتا ہے .  خواتین ایکنی سے نجات کے لیے مختلف ٹوٹکے آزماتی نظر آتی ہیں  . ایکنی کی صورت میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ چہرے کی صفائی پر خصوصی توجہ دیں . اگر ایکنی زیادہ شدید یا طویل نہ ہو تو اسے اس  کے حال پر چھوڑ دیں .    میک اپ کے لیے  لوشن کی قسم کے مرکبات کے بجائے کریموں  کا  استعمال  خطرناک  ثابت  ہوتا ہے  . 
گھی  ، مکھن ،  انڈے،چائے ،  اسپرین(اسپرو)،تمباکو اور اونی کپڑے ایکنی میں اضافہ کرتے ہیں ان سے پرہیز کریں  . لحمیاتی اور وٹامن(خصوصا ً وٹامن سی)سے بھرپور غذا کھائیں .  اگر مہاسوں میں پیپ پڑ رہی ہو تو  ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق ٹیڑاسائکلیک  کیپسول  کا استعمال کریں .  مہاسوں پر زنک سلفیٹ یا کیلامین لوشن لگایا جاسکتا ہے  . ایکنی والے چہرے پر کریم نہ لگائیں اس سے ایکنی میں اضافہ ہوتا ہے  . بعض لوگوں کو کیل مہاسے کھرچنے کی عادت ہوتی ہے اس سے ایکنی ختم نہیں ہوتی بلکہ اور بڑھتی ہے اور چہرے کی جلد پر گڑھے بن جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:آپ کا چہرہ آپ کی صحت کے بارے میں کیا بتاتا ہے ؟

شیئر: