Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا چاکلیٹ آئندہ 30برسوں میں ختم ہوجائے گا؟

لندن..... اشیائے خورونوش کے ماہرین کی ٹیم نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ موجودہ حالات چاکلیٹ کے حق میں زیادہ بہتر نہیں اور اگر حالات میں نمایاں تبدیلی نہ ہوئی تو عین ممکن ہے کہ دنیا آئندہ30برس میں چاکلیٹ سے محرو م ہوجائے۔ ماہرین نے اپنے انہی اندیشوں کیلئے اس بات کو سبب قرار دیا ہے کہ دنیا بھر میں چاکلیٹ تیار کرنے والے کاکاو پودے تیزی سے ختم ہورہے ہیں او ریہی رفتار رہی تو کاکاﺅ پودے کی کاشت تقریباً ختم ہوکر رہ جائیگی۔ واضح ہو کہ کاکاﺅ کے درخت صرف استوائی علاقے کے آس پاس اگتے ہیں جہاں 2.1سینٹی گریڈ کی رفتار سے درجہ حرارت بڑھ رہا ہے اور یہی درجہ حرارت کاکاﺅ کی کاشت اور پیداوار کو نیست و نابود کررہاہے۔ چاکلیٹ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے صنعتکاروں کو فکر لاحق ہوگئی ہے کہ وہ کس طرح موسم اورحالات کو اپنے حق میں اتنا بہتر بنالیں کہ کاکاﺅ کی کاشت ، پیداوار اور چاکلیٹ کی تیاری اطمینان بخش طریقے سے ہوتی رہے۔ یہ رپورٹ امریکی ادارے نے جاری کی ہے جو سمندری اور ماحولیاتی معاملات کی دیکھ بھال کرتا ہے۔

شیئر: