Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنے والے لاری ڈرائیور کو پولیس نے چھوڑ دیا

مانچسٹر....  یہاں رہنے والے ایک 24سالہ ڈرائیور کو کسی جگہ  پہنچنے کی کچھ اتنی زیادہ جلدی تھی کہ اس نے سڑک کے کنارے لگے ہوئے بورڈ پر مقررہ رفتار کا بھی خیال نہیں کیا اور 30میل فی گھنٹہ کی رفتار کی اجازت والی سڑک پر 38میل فی گھنٹے کی رفتار سے گاڑی چلاتا ہوا پکڑا گیا۔  ٹریفک پولیس والوں نے جب اسے روکا اور تیز رفتاری پر اسکے خلاف کارروائی کے  بارے میں اسے بتایا تو وہ منت سماجت کرنے لگا۔ اس نے پولیس افسران کو بتایا کہ اگر اسکاچالان ہوا تو یا اسکا ڈرائیونگ لائسنس کینسل کیا گیاتو اسکی منگیتر اس سے ناراض ہوجائیگی اور پھر کبھی شادی کیلئے راضی نہیں ہوگی اس طرح اسکی رومانی زندگی تباہ ہوجائیگی۔ کچھ دیر سوچنے کے بعد پولیس حکام نے  جارڈن کیسیڈی نامی اس ڈرائیور پر رحم کھالیا اوراسے چھوڑ دیا تاہم اسکے لائسنس پرقانونی خلاف ورزی کے 9پوائنٹس درج کردیئے گئے ہیں جبکہ اسے 115پونڈکا جرمانہ بھی بھرنا ہوگا۔پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ  پوری سڑک پر گاڑیاں اپنی رفتار سے چل رہی تھیں مگر یہ ڈرائیور بار بار اپنی رفتار بڑھا رہا تھا اور یہی وجہ ہے کہ اس پر ٹریفک والوں کی نظر پڑی اور انہوں نے اسے روکا۔

شیئر: