Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئی دہلی: پلاسٹک فیکٹری میں آتشزدگی، 10ہلاک

نئی دہلی .... نئی دہلی میں پلاسٹک فیکٹری میں آتشزدگی سے ہلاک ہونے والوںکی تعداد 10ہوگئی ہے جبکہ کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یہ آگ نئی دہلی کے بوانا انڈسٹریل ایریا میں لگی۔ فائر بریگیڈ کے ایک افسر کے مطابق شام 6بجکر 20منٹ پر آگ لگنے کی اطلاع ملی جو بلڈنگ کی دوسری منزل پر لگی تھی۔ جس کے بعد فوری طور پر ریسکیو عملہ وہاں پہنچ گیا ۔نئی دہلی کے ایک وزیرستیندر جین نے کہا کہ یہ ایک پرائیویٹ فیکٹری ہے۔ آگ لگنے کی وجوہ معلوم کی جارہی ہیں، انکوائری کا حکم دیدیا گیا ہے۔

شیئر: