” ریسٹرینٹ‘ ‘کا نیا ٹریلر جاری
خوف و دہشت سے بھرپور ہالی وڈ ہارر فلم” ریسٹرینٹ“ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ۔ایڈم کشمین کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کی کہانی ایک ایسی خاتون کے گرد گھومتی ہے جو پراسرار کیفیت میں مبتلا ہو کر نہ صرف اپنے گھر والوں بلکہ اپنی زندگی کےلئے بھی خطرہ بن جاتی ہے۔فلم کی کاسٹ میں جوہن ہینسلے، ڈینا ایشبروک، نیل ٹیئر، کیٹلین فولے، ایسابیلا سیلایا اور مونیکا سلیوان سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم رواں برس سینما گھروں کی زینت بنے گی۔