ودیا بالن ،شاہ رخ کیساتھ اداکاری کی خواہشمند
بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن نے کہا ہے کہ وہ اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ فلم “اجازت ” کے ریمیک میں کام ضرور کرنا چاہیں گی۔ ودیا بالن نے اپنے کریئر میں اب تک کسی بالی وڈ خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تینوں خانز میں سے شاہ رخ خان میرے پسندیدہ اداکار ہیں اور اگر فلم “اجازت ” کا ریمیک بنایا گیا تو اس میں ضرور کام کرنا چاہوںگی لیکن فلم میں مرکزی کرداروں کو جاندار اور موزوں ترین ہونا چاہئے ۔