Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ کیخلاف خواتین کا احتجاج

 واشنگٹن .... امریکی صدر ٹرمپ کے عہدہ صدارت کا ایک سال مکمل ہونے پر خواتین نے وائٹ ہاو¿س کی طرف مارچ کیا جس میں صدر کی پالیسیوں کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔ امریکی صدر ٹرمپ کے صدارت کا دوسرے سال کا آغاز پہلے سے بدتر رہا۔ خواتین نے صدر ٹرمپ کے مواخذے کا مطالبہ کیا۔ واشنگٹن میں ہونے والے مظاہرے میں خواتین نے موسیقی کا بھی سہارا لیا۔ میوزک کی دھنوں پر رقص کرتے ہوئے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ مظاہرین نے ٹرمپ کے ا سکینڈلز پر بھی ان کے خلاف نعرے بازی کی۔صدر ٹرمپ نے مارچ کے حوالے سے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ملک کا موسم خوبصورت ہے۔ خواتین کو مارچ حکومتی کامیابیوں پر کرنا چاہیے۔ 

شیئر: