بریگزٹ پر دوسرا ریفرنڈم مسترد
لندن ۔۔۔برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے بریگزٹ کے معاملے پر دوسرے ریفرنڈم کا امکان مسترد کردیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ اب دوبارہ ووٹنگ نہیں ہوگی۔انہوںنے کہا کہ اگر آج ووٹنگ ہو ئی تو وہی کروں گی، جو پہلے کیا تھا یعنی بیٹھوں گی اور ایشوز کا بغور جائزہ لوں گی۔اُدھر برطانوی اخبار کے مطابق دوبارہ ریفرنڈم ہوا تو برطانوی وزیراعظم یورپی یونین ہی میں رہنے کو ترجیح دیں گی۔یاد رہے کہ ٹیریزامے نے جون 2016کے ریفرنڈم میں یورپی یونین میں رہنے کے حق میں ووٹ دیا تھا جبکہ ریفرنڈم میں برطانوی عوام کی اکثریت نے یورپی یونین سے نکلنے کے حق میں ووٹ دیا تھا۔