کابل .... افغانستان کے دارالحکومت کابل میں گزشتہ روز ایک ہوٹل پر دہشتگردوں نے جو حملہ کیاتھا اس میں مرنے والے اتوا رکی صبح تک 15ہوچکے تھے۔ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حملہ آوروں کی تعداد 4تھی جو اسلحہ اور خودکش جیکٹوں سے لیس تھے۔ دہشتگردوں نے ہوٹل میں2دھماکے بھی کئے۔ 2حملہ آوروںکو ہلاک کردیا گیا ہے۔ پاکستان نے اس حملے کی شدید مذمت کی ہے اور ترجمان وزارت داخلہ کا کہناہے کہ دہشتگردی کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں۔