بحرینی وزارت داخلہ نے متعدد دہشت گرد منصوبے ناکام بنادیئے
منامہ: بحرینی حکومت نے ملک میں تخریب کاری اور اہم شخصیات کو نشانہ بنانے کے متعدد دہشت گرد منصوبے ناکام بنادیئے۔بحرینی وزارت داخلہ نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ ایران کے پاسداران انقلاب ، عراق کی الحشد الشعبی اور لبنان کی حزب اللہ تنظیم کی سرپرستی میں کام کرنے والے کئی دہشت گرد سیل گرفتار ہوئے ہیں۔ وزیر داخلہ شیخ راشد بن عبد اللہ آل خلیفہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2017ءکے دوران مجموعی طور پر530دہشت گرد گرفتار ہوئے تھے۔ وزارت داخلہ نے گزشتہ سال کئی تخریبی منصوبوں کو پیشگی کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنایا ہے۔