Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تاجر کی بیوی نے سی اے میں فیل ہونے پر خودکشی کرلی

کانپور۔۔۔۔۔ کانپور میں چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ کے امتحان میں لگاتار 5مرتبہ فیل ہونے پرلوہا تاجر کی بیوی نے گنگا میں چھلانگ لگادی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور غوطہ خوروں کی مدد سے اسے باہر نکلوا کر اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیدیا۔پانڈو نگر میں رہنے واے پونیت سنگھ کادادانگر میں لوہے کا کاروبار ہے ۔ ان کی شادی 2011میں راجستھان کے جے پور  میں واقع راج پارک علاقے میں رہنے والی جسلین کور کے ساتھ ہوئی تھی۔ جسلین چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ کی تیاری کررہی تھی لیکن مسلسل 4مرتبہ فیل ہوگئی تھی۔ گزشتہ روز سی اے کا نتیجہ آیا جس میں وہ پانچویں مرتبہ بھی فیل ہوگئی جس کے بعد جسلین پریشان ہوکر گنگا بیراج پہنچی اور کچھ دیر ٹہلنے کے بعد گیٹ نمبر 15کی سیلنگ پر چڑھ کر گنگا میں چھلانگ لگا دی ۔راہگیروں نے خاتون کو گنگا میں کودتے دیکھ کر بیراج پولیس کو اطلاع دی جس پر کارروائی کرتے ہوئے غوطہ خوروں کی مدد سے خاتون کو باہر نکال کر اسپتال پہنچایا جہاں اسے مردہ قرار دیدیا گیا۔

شیئر: