یمنا نگر۔۔۔۔۔ہریانہ میں واقع ویویکا نند اسکول کے 12ویں جماعت کے طالبعلم نے خاتون پرنسپل ریتو چھابڑا کو اسکول احاطے میں گولی مار کر قتل کردیا۔ ملزم اپنے والد کا لائسنسی پستول لیکر پرنسپل چھابڑا کے کمرے میں پہنچا اور 3گولیاں فائر کردیں جس سے وہ شدید زخمی ہوگئیں۔انہیں فوراً قریبی اسپتال پہنچایا گیا جہاں علاج کے دوران دم توڑگئیں۔حملہ آور طالبعلم کو اسکول کے عملے نے پکڑلیا ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس سپرنٹنڈنٹ راجیش کالیا اور سٹی تھانہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر طالبعلم کو حراست میں لے لیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ طالبعلم کے برے چال چلن کے باعث اسکول سے نکال دیا گیا تھا ۔ اس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ اس سلسلے میں مزیدتحقیقات کی جارہی ہے۔