صبا قمر اور عرفان کی فلم نے بازی مار لی
پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی اداکار عرفان خان کےساتھ پہلی بالی وڈ فلم” ہندی میڈیم“نے بازی مار لی ۔ اس نے تمام فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ صبا قمر کی فلم ’ہندی میڈیم‘ کو بالی وڈ کی بہترین فلم کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ اسے فلم فیئر ایوارڈ کی بہترین فلم کیٹیگری میں شامل کیاگیاتھا۔ فلم فیئر ایوارڈ 2018 کی تقریب میں بہترین فلم کا یہ ایوارڈ عرفان خان نے وصول کیا۔ ” ہندی میڈیم“کو ہندوستان سمیت پاکستان میں بھی کافی پذیرائی حاصل ہوئی تھی۔