کیسز ختم ہونگے توشادی کا سوچوں گا، سلمان خان
بالی وڈ اداکار سلمان خان 52 سال کے ہوچکے ہیں اور ابھی تک کنوارے ہیں۔ ان کے گھر والوں اور مداحوں کی شدید خواہش ہے کہ سلمان خان جلد سے جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں۔ سلمان خان نے ٹی وی شومیں اپنا موقف بیان کیا اور کہا کہ اس وقت مجھ پرعدالت میں دوکیسز چل رہے ہیں۔اگر میں نے ابھی شادی کرلی اورخدانخواستہ مجھے سزا ہوگئی تو کیا یہ میری بیوی کے ساتھ صحیح ہوگا۔کیا یہ ٹھیک ہوگا کہ وہ مجھ سے جیل میں ملنے آئے ؟ لہٰذا میرا جیل جانا میری بیوی اور پھربچے اورآنے والی زندگی کے لئے بالکل بھی ٹھیک نہیں ہوگا اس لئے میں شادی نہیں کررہا تاہم جب یہ دونوں کیسز ختم ہوجائیں گے تو میں شادی کے بارے میں ضرور سوچوں گا اور سزا ہوگئی تو جیل سے آنے کے بعد سوچاجائے گا۔