سڈنی .... آسٹریلیا میں ایک خاتون اپنے ڈبل بیڈ پر ایک بڑی مکڑی کو دیکھ کر اتنی خوفزدہ ہوئی کہ اس نے دوسرے کمرے میں جاکر لیپ ٹاپ سے لوگوں سے رابطہ کیا اوراسے مار بھگانے کا طریقہ پوچھا۔ وہ اس لئے خوفزدہ تھی کہ اسی بیڈ پر اسکا شوہر سو رہا تھا اور نہیں چاہتی تھی کہ مکڑی اسے کوئی نقصان پہنچائے۔ خاتون نے لکھا کہ میں بیحد خوفزدہ ہوں اور اس مکڑی کی وجہ سے کمرے کی بجلی بھی نہیں بجھا سکتی۔ مجھے بتایا جائے کہ میں کس طرح اسے بھگاﺅں۔ لوگو ں نے اسے مشورے بھی دیئے کہ اس دوران اس نے دیکھا کہ یہ مکڑی کھڑکی تک پہنچ گئی اور وہاں سے باہر نکل گئی۔