ڈرہم ..... ڈرہم کے ایک ہاؤسنگ اسٹیٹ میں اچانک چوہوں کی تعداد بہت زیادہ بڑھ گئی ہے اور جدھر دیکھو ادھر چوہوں کی فوج دندناتی پھرتی ہے۔ خوف کا یہ عالم ہے کہ بچوں نے گھروں سے باہر نکلنا بند کردیا ہے۔تارا نامی کتیا اپنے کام میںاتنی ماہر ہے کہ وہ گزشتہ سال بھی سیکڑوں چوہوں کو ہلاک کرچکی ہے اوراسکاایک دن کا ریکارڈ 42چوہوں کی ہلاکت ہے۔ یہاں رہنے والے ایک شہری نے چوہوں کی بہتات اور انکے خاتمے کیلئے مقامی بلدیاتی کونسل کی لاپروائی پرسخت تنقید کی اور کہا ہے کہ ان چوہوں پر زہر کا اثر بھی نہیں ہورہا اسلئے کچھ زیادہ موثر تدبیر استعمال کرکے ان سے جان چھڑائی جاسکتی ہے۔ تارا نامی کتیا ایڈریان کی ملکیت ہے اور کہا ہے کہ جب اسکی بچی نے چوہوں کے خوف سے گھر سے نکلنا بند کردیا تو اس نے کتیا کو رکھ لیا اور اسکے خاطر خواہ نتائج سامنے آرہے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ تارا کی کارکردگی ایڈریان کی کوششوں کا بھی نتیجہ ہے جو چوہوں کے بلوں میں خاص قسم کی زہریلی گیس داخل کرتا ہے اور چوہے جیسے ہی باہر آتے ہیں تارا کے ہاتھ لگ جاتے ہیں۔تارا نے گزشتہ سال کم از کم 600چوہوں کو ہلاکیاتھا۔