Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مغموم شہری کیلئے کار اور مکان کا شاہی حکمنامہ

باحہ .... خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جازان ریجن کی صبیا کمشنری کے ماتحت القدمی تحصیل میں جمعرات کو ٹریفک حادثے میں 6بیٹوں اور بیوی سے محروم ہونے والے سعودی شہری سامی النامی کو مکان اور کار فراہم کرنے کا حکم جاری کردیا۔قائم مقام گورنر شہزادہ محمد بن عبدالعزیز بن محمد نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ شاہ سلمان نے مذکورہ فرمان انسانیت نوازی اور اپنے عوام کے دکھ درد میں حصہ لینے کے جذبے سے جاری کیا ہے۔ اس پر وہ ہم سب کے شکریہ کے مستحق ہیں۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ اس کار خیر کو انکے اعمال نامے کا روشن حصہ بنادے۔
 
 

شیئر: