مملکت: 2ہزار برس میں 7آتش فشاں
جدہ .... سعودی جیولوجیکل سروے بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر زہیر نواب نے واضح کیا ہے کہ 12ویں بین الاقوامی جیولوجیکل سروے کانفرنس 4فروری کو جدہ میں شروع ہوگی۔ 4دن تک جاری رہیگی۔ انہوں نے بتایا کہ امریکی جیولوجیکل سروے بورڈکے سینیئر ماہرین کانفرنس میں سعودی عرب سمیت مختلف ممالک میں آنے والے زلزلوں ، خصوصاً شمالی حرة رھط میں بھڑکنے والے آتش فشانوں اور زلزلوں کا احاطہ کرینگے۔ مطالعہ جات سے پتہ چلا ہے کہ گزشتہ 2000برس کے دوراان سعودی عرب میں 7آتش فشانوں نے لاوا اگلا۔