Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئےمودی سوئٹزر لینڈ روانہ

داووس۔۔۔۔وزیر اعظم نریندر مودی ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف) میں شرکت کیلئے سویٹزر لینڈ کے شہر داووس روانہ ہوگئے ۔5روزہ ورلڈ اکنامک فورم کا یہ 48واں اجلاس ہے جس میں تجارت، سیاست، آرٹ، تعلیم اورمعاشرے کی 3ہزار سے زیادہ نمائندہ شخصیات شرکت کرینگی۔ہندوستان سے 130سرکاری عہدیداروں پر مشتمل وفدبھی شرکت کریگا۔ورلڈ اکنامک فورم کے چیئرمین کلاؤس آج اجلاس کا افتتاح کرینگے۔ بالی ووڈ کے معروف ادا کار شاہ رخ خان، آسٹریلوی اداکارہ کیٹ بلین چٹ اور موسیقار ایلٹن جان کو اعزاز سے نوازا جائیگا۔واضح ہوکہ ورلڈ اکنامک فورم کے اہم اجلاس منگل سے شروع ہونگے۔جہاں مودی اجلاس سے خطاب کرینگے۔

شیئر: