Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ: حرا موبائل مارکیٹ سربمہر

جدہ ...جدہ میونسپلٹی نے 10خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آنے کے بعدجدہ ،شارع حرا پر واقع موبائل مارکیٹ سربمہر کردی۔ اقامہ و محنت قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے بھی پکڑے گئے۔ وزارت محنت و سماجی بہبود کی ٹیم نے موبائل مارکیٹ پر چھاپہ مارا تھا جہاں غیر ملکی کارکن موبائل فروخت اور اصلاح و مرمت کرتے ہوئے پائے گئے تھے۔
 
 

شیئر: