نشہ آور گولیوں کے سعودی اسمگلر کا سر قلم
ریاض .... مقامی حکام نے نشہ آور گولیوں کے سعودی اسمگلر محمد الحویطی کا سر قلم کرکے نشان عبرت بنادیا۔ وزارت داخلہ نے اسکی اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ مقامی شہری محمد الحویطی نے نشہ آور گولیاں اسمگل کی تھیں۔ الزام ثابت ہوجانے پر عدالت نے اسے موت کی سزا سنائی تھی جسے تبوک ریجن میں نافذ کردی گئی۔