آئی او ایس کے لئے جی بورڈ میں جیف اپڈیٹ شامل
گوگل نے آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم رکھنے والے صارفین کے لئے جی بورڈ میں نئی اپڈیٹ شامل کردی ہے۔ گوگل نے جی بورڈ میں میک اے جیف بٹن شامل کر دیا ہے جس کی مدد سے صارفین اپنی تصاویر اور ویڈیوز سے جیف بنا سکیں گے۔ جیف کو لوپ اور فاسٹ فارورڈ موڈ میں بنایا جاسکےگا ۔ لوپ موڈ میں تین سیکنڈ اور فاسٹ فارورڈ موڈ میں ایک منٹ کی ویڈیو بنائی جاسکے گی۔ جیف بنانے کے بعد صارفین اسے چیٹ باکس میں کاپی اور پیسٹ کرسکیں گے۔جیف بٹن کو ورڈ سجیشن بار کے دائیں جانب جگہ دی گئی ہے اس سے پہلے اس بٹن کو ایموجی سیکشن میں جگہ دی گئی تھی۔فیچر کو فی الحال صرف آی او ایس آپریٹنگ سسٹم رکھنے والے صارفین کے لیے پیش کیا گیا ہے تاہم اسے جلد ہی اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم رکھنے والے صارفین کے لیے بھی پیش کر دیا جائے گا۔