فوکوشیما ۔۔۔ فوکوشیماکے تباہ شدہ جوہری پاور پلانٹ کے منتظم ادارے ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی( ٹیپکو) نے ریکٹر نمبر ایک سے ملبے کی صفائی کا آغاز کر دیا ہے۔ فوکوشیما کے تباہ شدہ جوہری پاور پلانٹ کے کارکن جوہری پلانٹ کی تلفی کے ساتھ ساتھ، ذخیرے کے تالاب میں موجود جوہری ایندھن وہاں سے ہٹائیں گے۔ ٹیپکو عمارت کے اوپری حصے میں موجود استعمال شدہ جوہری ایندھن کو ذخیرہ کرنے کے تالاب پر بکھرے باریک ملبے کی صفائی کا آغاز کیا۔مذکورہ ری ایکٹر 11 مارچ 2011ء کے زلزلے اور تسونامی میں جوہری ایندھن پگھلنے سے تباہ ہونے والے 3 ری ایکٹروں میں سے ایک ہے۔جوہری پلانٹ کو تلف کرنے سے متعلق پچھلے سال نظرثانی شدہ منصوبے کے تحت ٹیپکو نے ری ایکٹر کے ذخیرہ تالاب سے جوہری ایندھن کی سلاخیں طے شدہ اوقات کار کے بجائے3 سال کی تاخیر سے مالی سال 2023ء میں ہٹانے کا منصوبہ بنایا ہے۔