Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی حمایت سے بھی کرد نہیں جیت سکتے ،ترک صدر

 انقرہ۔۔۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ کرد ملیشیا امریکی حمایت سے بھی ترکی کو شکست نہیں دے سکتی۔ترک جنگی طیاروں نے شام میں کرد باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے اور اب وہاں بری فوج بھی کارروائی کررہی ہے۔ ہم ان کا پیچھا جاری رکھیں گے اور اس آپریشن کو جلد از جلد مکمل کریں گے۔امریکی حمایت سے بھی کرد باغی ترک فوجوں سے جیت نہیں سکتے۔دوسری جانب کرد ملیشیا نے عفرین میں ترک فوج کیخلاف کامیابی کا دعویٰ کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ترک فوج کے قبضے سے کچھ چوکیوں کاکنٹرول واپس لے لیا گیاہے ۔ اطلاعات کے مطابق ترک فوج کے حملوں میں اب تک 21 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔مقامی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ان میں 6بچے بھی شامل ہیں۔کرد میڈیا سینٹر کے مطابق ایک خصوصی آپریشن کے دوران 6ترک فوجی مارے گئے۔
 

شیئر: