آئی بال نے کامپ بک ایکسمپلئیر پلس لیپ ٹاپ متعارف کروا دیا
آئی بال کمپنی کی جانب سے کامپ بک ایکسمپلئیر پلس لیپ ٹاپ متعارف کرادیا گیا ہے۔لیپ ٹاپ میں 14 انچ ڈسپلے ، ونڈوز 10 ، کاڈ کور انٹیل پروسیسر ، 4 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 128 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے ۔ لیپ ٹاپ کی بیٹری 1000 ملی ایمپئیر آورز کی ہے اور اسکا اسٹینڈ بائی ٹائم 19 دن ہے ۔ کنیکٹیوٹی کے لیے لیپ ٹاپ میں وائی فائی ، بلیوٹوتھ ، ایچ ڈی ایم آئی ، ہیڈ فون ، مائیکروفون اور یو ایس بی سپورٹ دی گئی ہے۔ ڈوئل اسپیکرز کو بھی لیپ ٹاپ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ڈیوائس کو نیلے رنگ میں متعارف کروایا گیا ہے اور اسکی قیمت 16499 ہندوستانی روپے ہے.