سامسنگ کمپنی نے نوٹ بک 7 اسپن لیپ ٹاپ متعارف کرادیا
سام سنگ کمپنی نے 360 ڈگری ٹچ اسکرین اور فنگر پرنٹ سنسر کا حامل نوٹ بک 7 اسپن لیپ ٹاپ متعارف کروا دیا ہے۔ یہ کمپنی کا پہلا لیپ ٹاپ ہے جس میں ان دونوں فیچرز کو استعمال کیا گیا ہے۔ لیپ ٹاپ میں 13.3 انچ ہائبرڈ ڈسپلے ، 8 جنریشن انٹیل کور آئی 5 پروسیسر ، 8 جی بی ریم اور 256 جی بی سالڈ اسٹیٹ ڈرائیو دیا گیا ہے۔ لیپ ٹاپ میں وی جی اے کیمرہ بھی دیا گیا ہے۔کنیکٹیویٹی کے لیے لیپ ٹاپ میں ایک یو ایس بی سی پورٹ ، ایک یو ایس بی 3.0 پورٹ ، ایک یو ایس بی 2.0 پورٹ اور آڈیو جیک شامل کیا گیا ہے۔ لیپ ٹاپ کی قیمت سے متعلق کمپنی نے کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔