Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلم ”سلطان “ کے لئے 3 اعزاز

بالی وڈ کی مشہور فلم ' سلطان ' نے ہندی سینما باکس آفس پر خوب شہرت کمائی، اب اس فلم کو عالمی سطح پرتہران میں ہونےوالے ایک فلم فیسٹیول میں 3 کیٹیگریز میں بہترین ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔فلم سلطان ' کو بہترین اداکار ، بہترین اداکار ہ اور بہترین لیڈنگ اداکار کا ایوارڈملا جو انوشکا شرما اور سلمان خان کو دیاگیا۔فلم سلطان 2016 کی بالی وڈ ہٹ فلم رہی ہے جس میں انوشکا اور سلمان نے بہترین اداکاری کی تھی اور اس فلم نے باکس آفس پر 500 کروڑ سے زائد کا بزنس کیاتھا۔
 

شیئر: