Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سمندر میں پھینکے گئے پلاسٹک کچرے نے ایک اور وہیل کی جان لے لی

 کنٹابریا ، اسپین..... سمندر میں پھینکے گئے کچرے اور بالخصوص پلاسٹک کے ٹکڑے وغیرہ آبی حیاتیات کیلئے کتنے خطرناک ثابت ہورہے ہیں اس کا اندازہ اس بات سے ہوسکتا ہے کہ اسپین کے اس ساحلی علاقے میں جو اپنی صاف اور شفاف کافی لمبی خوبصورت پٹی کی وجہ سے مشہور ہے ایک بار پھر بڑی وہیل مردہ پائی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ نیلی وہیل امکانی طور پر پائلٹ وہیل ہے جو چند وہیلوں کی قیادت کرتے ہوئے سمندر میں تیراکی کررہی تھی کہ تیز لہروں کیساتھ ساحل پر پہنچ گئی جو وہیلیں اسکے پیچھے آرہی تھیں وہ ہلکی اور کم وزن ہونے کی وجہ سے ڈھلتے ہوئے پانی کیساتھ سمندر میں واپس چلی گئیں اور یہ اپنے ڈیل ڈول اور مٹاپے کی وجہ سے ساحل پر پڑی رہ گئی اور وہیں اس نے دم توڑ دیا۔ مردہ وہیل کی لمبائی 13.1 فٹ بتائی جاتی ہے او رسب سے پہلے اس پر نظر ایک راہگیر کی پڑی جو صبح 8بجکر 36منٹ پر ساحل پر چہل قدمی کررہا تھا ۔ نظر پڑتے ہی اس نے متعلقہ حکام کو اطلاع دی۔ مقامی اخبار الڈیارو کا کہناہے کہ پلاسٹک کی روک تھام نہ کی گئی تو آبی حیاتیات کا زندہ رہنا ناممکن ہوجائیگا۔

شیئر: