بدھ 24جنوری 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”الوطن“ کی صفحہ اول کی سرخیاں
٭ سعودی کابینہ نے پانی کی حکمت عملی منظور کرلی، 30.4ارب مکعب میٹر پانی کی فراہمی میں موجود گڑبڑ کا سدباب کریگی
٭ عراق میں پارلیمانی انتخابات کے بعد ایران الحشد الشعبی اور الفتح کو نئی ذمہ داریاں تفویض کریگا۔
٭ 24 سعودی ادارے منشیات کے خطرات سے نمٹیں گے
٭ بلدیاتی کونسلوں کی ممبر خواتین کو ایوان میں بیٹھنے کی اجازت کی تجویز شوریٰ نے مسترد کردی
٭ اسکولوں کی عمارتوں میں ہونے والی خرابیوں کی اصلاحات پر سالانہ 100ملین ریال خرچ ہورہے ہیں، خصوصی رپورٹ
٭ سعودی عرب میں وکیل خواتین اجازت یافتہ وکلاءکا 4فیصد
٭ اقوام متحدہ نے 2017ءکے دوران حوثیوں کی 2024خلاف ورزیاں نظر انداز کردیں
٭ ریڑھی والوں کو حفظان صحت کے ضوابط کا پابند نہ بنانے سے صارفین میں بیماریاں پھیلنے لگیں
٭ تیونس کا کھلاڑی محمد بن عمر 38لاکھ ریال پرسعودی عرب کی الاھلی ٹیم میں شامل ہوگا
٭٭٭٭٭٭٭٭