انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ :پاکستان نے کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقہ کو ہرادیا
کرائسٹ چرچ: پاکستان نے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقہ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں کھیلے جانیوالے انڈر 19 ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستانی ٹیم جنوبی افریقہ کو 3 وکٹ سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 9 وکٹوں پر 189 رنز بنائے۔ جواب میں پاکستان نے 190 کا ہدف 47 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ پاکستان کے ابھرتے ہوئے کھلاڑی علی زریاب نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا جبکہ محمد موسیٰ نے بہت عمدہ بولنگ کی۔ علی زریاب 74 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے، سعد خان نے 26 رنز اسکور کیے، محمد موسیٰ نے 29 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کلیں اور شاہین آفریدی نے 2 وکٹ حاصل کیں۔میگا ایونٹ کے پہلے مقابلے میں افغانستان نے گرین شرٹس کو 5 وکٹ سے ہرایا تھا جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی تھی۔ گرین شرٹس نے تیسرے مقابلے میں سری لنکا کو3وکٹوں سے ہراکر گروپ ڈی میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور کوارٹر فائنل کیلئے جگہ بنائی تھی۔