Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ممبئی میں اسد الدین اویسی پرپھینکا گیا جوتا!

ممبئی۔۔۔۔۔کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسدالدین اویسی نے ناگپاڑہ جنکشن پر منعقدہ پر ہجوم جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں انہوں نے 3طلاق کی قانون سازی کے موقع پر جو کچھ دیکھا اور سنا وہ زندگی کا سب سے تکلیف دہ دن تھا۔ دریں اثنا جلسے میں موجود ایک شخص ان پر جوتا پھینک کر فرار ہوگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے ملزم کی شناخت کرلی گئی ہے، جلد ہی اسے گرفتار کرلیا جائیگا۔اویسی نے کہا کہ جو لوگ یہ حرکتیں کررہے ہیں وہ نہیں چاہتے کہ عوام خصوصاً مسلمان طلاق ثلاثہ بل کی مخالفت کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ لوگ گاندھی کے قاتل کی سوچ پر عمل پیرا ہیں تاہم اس طرح کے واقعات انہیں سچ بولنے سے نہیں روک سکتے۔

شیئر: