کاجول کا 'ایلا' پر کام شروع
بالی وڈ کی مشہور و معروف اداکارہ کاجول نے نئی فلم 'ایلا' پر کام شروع کردیاہے۔ اس فلم میں کاجول ایک گلوکارہ کے کردار میں دکھائی دیں گی۔ ایلا کی پروڈکشن کاجول کے شوہر اداکار اجے دیوگن کریں گے۔ہدایتکار پردیک سرکار کی نئی بالی وڈ فلم کی کہانی والدہ اور بیٹے کے رشتے پر مبنی ہے۔واضح رہے کہ یہ پہلی فلم ہے جس میں کاجول منفرد کردار میں نظرآئیں گی ۔کاجول کی گزشتہ برس ریلیز ہونےوالی فلم وی آئی پی کچھ اچھا تاثر نہیں دے پائی۔ اب کاجول کو ' ایلا'فلم سے امیدیں ہیں۔