بالی وڈ کی مشہور اداکارہ ایشوریہ رائے کو ایک ایوارڈ سے نوازا گیاہے جس کا نام” فرسٹ لیڈیز“ ایوارڈ ہے ۔ایشوریہ نے دہلی میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی جہاں انہیں کو ایوارڈ پیش کیاگیا۔ اس تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی 100 سے زائد خواتین کو ان کی بہترین خدمات پر ایوارڈ دیئے گئے ان میں ایشوریہ شامل تھیں ۔ایشوریہ کو کانز فیسٹیول کی جیوری ممبر بننے پر اعزاز ملا۔وہ پہلی بالی وڈ اداکارہ ہیں جو یہ اعزاز رکھتی ہیں۔ ایشوریہ کی”فنے خان“ تکمیل کے مراحل میں ہے۔