Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلم پدماوت کی آج سے نمائش شروع، 4ریاستوں میں پرتشدد مظاہرے

نئی دہلی۔۔۔۔۔ملک بھر میں پرتشددمظاہروں کے درمیان سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوت کی نمائش آج سے شروع ہوچکی ہے۔ گجرات ، مدھیہ پردیش ،راجستھان اور گوا کے سنیما گھروں کے مالکان نے کرنی سینا کے خوف سے اس فلم کی نمائش سے انکار کردیا ہے۔ کرنی سینا کے صدر لوکیندر سنگھ کلوین نے اعلان کیا کہ ان کی تنظیم اس فلم کو ریلیز نہیں ہونے دیگی۔ آج سورت ، احمد آباد سے لیکر گروگرام ، نوئیڈا اور ممبئی سمیت متعدد بڑے شہروں میں کرنی سینا نے فلم کی ریلیز ہونے پر ہنگامہ اور پرتشدد مظاہرہ کیا۔
٭جے پور میں کرنی سینا کے مشتعل کارکنوں نے موٹر سائیکل ریلی نکال کر فلم کے خلاف مظاہرہ کیا۔

٭بہار کے مظفر پور میں مظاہرین نے تلوار لہرا کر علاقے میں توڑ پھوڑ کی اور آگ زنی کی وارادات انجام دی۔

٭کانگریس کے کارکن تحسین پوناوالا نے ہریانہ ، گجرات اور راجستھان حکومت کیخلاف عدالت میں درخواست دائرکی جس میں پدماوت کے خلاف ہونیوالے پر تشدد ہنگاموں اور مظاہروں کو روکنے میں ناکامی کا حوالہ دیا۔علاوہ ازیں ایک وکیل نےبھی کرنی سینا کے کارکنوں کی ہنگامہ آرائی کیخلاف عدالت میں درخواست دائر کردی ۔

شیئر: