Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوسرا ٹی ٹوئنٹی:پاکستان نے نیوزی لینڈکو 48رنزسے ہرا دیا

 
آکلینڈ: ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 48رنز سے ہرا دیا۔ پاکستان نے مقررہ 20اوورز میں خوبصورت اسٹروک پلے کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4وکٹوں کے نقصان پر 201رنز بنائے۔ نیوزی لینڈکی پوری ٹیم 19ویں اوور کی تیسری گیند 153رنز بناکر آوٹ ہوگئی ۔سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔اس میچ میں احمد شہزاد کو موقع دیا جنہوں نے مایوس نہیں کیا اور فخر زمان کے ساتھ مل کر دسویں اوور میں اسکور96رنز تک پہنچا دیا۔احمد شہزاد 44رنز بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ فخرزمان نے نصف سنچری 50رنز اسکور کئے جس میں 3چھکے اور 5چوکے شامل تھے۔بابر اعظم نے کپتان سرفراز احمد کے ساتھ مل کر دوسری بڑی شراکت قائم کی۔ سرفراز نے اس میچ میں کپٹن اننگز کھیلی اور جارحانہ انداز اپنائے رکھا۔انہو ںنے 3چھکوں اور 2چوکوں کی مددسے 41رنز بنائے جبکہ بابر اعظم نے آخری گیند پر چوکا لگا کر نصف سنچری50رنز مکمل کئے۔ ایک موقع پر نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 100رنز کے اندر اندر آوٹ ہوتی نظر آرہی تھی جب اس کے 6کھلاڑی 64رنز پر آوٹ ہوگئے تھے۔فہیم اشرف نے 3جبکہ محمد عامر اور شاداب خان نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔فخرزمان کومین آف دی میچ قراردیا گیا۔ 3ٹی ٹوئنٹی کی سیریز 1-1سے برابر ہو گئی ہے ۔تیسرا میچ 28جنوری کو کھیلا جائےگا۔

شیئر: