Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمد علی جوہر یونیورسٹی کو انڈین آرمی کا ’’تحفہ‘‘

رامپور۔۔۔۔۔انڈین آرمی کی جانب سے ٹی 55موٹیویشنل ٹینک کو شمالی ہندوستان کے کمانڈنگ آفیسر جنرل ہریش ٹھکرال نے جوہر یونیورسٹی کے بانی اور چانسلر محمد اعظم خان کے سپردکیا۔محمد علی جوہر یونیورسٹی کو وزارت دفاع نے اکتوبر میں انڈین آرمی کا ٹی 55موٹیویشنل ٹینک دیا تھا۔ ٹینک پر رنگ روغن کرکے اسے خوبصورت بنایا گیا۔ جوہر یونیورسٹی کے وائس چانسلر محمد یونس نے کمانڈنگ آفیسر جنرل ہریش ٹھکرال کو یونیورسٹی آنے اور آرمی کی جانب سے جوہر یونیورسٹی کو ٹی55ٹینک دینے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہندوستان کی تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھا جائیگا۔

شیئر: