Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترکی شام میں کارروائی کو محدود بنائے، ٹرمپ

انقرہ۔۔۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی سے کہا ہے کہ وہ شام میں جاری اپنے عسکری آپریشن کا دائرہ محدود رکھے۔امریکی صدر نے واضح کیا کہ شام میں تعینات ترک فوجی دستوں کو امریکی فوجیوں سے کوئی تنازعہ کھڑا نہیں کرنا چاہیے۔ ترک فوج کا شامی علاقے عفرین میں آپریشن پانچویں دن میں داخل ہو چکا ہے۔ اس کارروائی میں یہ فوجی شامی جنگجو گروہ وائی پی جی کے خلاف نبرد آزما ہیں، جو شامی جنگ میں امریکہ نواز قرار دیے جاتے ہیں جبکہ شام میں امریکہ کے تقریباً 2 ہزار فوجی موجود ہیں۔
اسے بھی پڑھیں:ٹرمپ ڈیواس کانفرنس میں ترقی سے آگاہ کرینگے

شیئر: