Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پدماوت دیکھنے راجستھان سے دہلی آنیوالوں کاکرنی سیناکو چیلنج

نئی دہلی۔۔۔۔۔سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوت ملک میں سخت سیکیورٹی میں ریلیز کی گئی۔ملک کے مختلف شہروں اور ریاستوں میں کرنی سینا نے فلم کی مخالفت میں توڑ پھوڑ، آتشزنی اور مظاہرے کئے ۔ اس کے باوجود راجستھان سے بعض لوگ فلم پدماوت دیکھنے نئی دہلی آئے۔یہاں کے ڈیلائٹ سنیما ہال کے باہرکثیر تعداد میں پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ فلم دیکھنے والوں میں راجستھان کے شہر جے پور سے فلم کے شائقین نے کہا کہ کرنی سینا نے ملک کو یرغمال بنا رکھا ہے ۔ یہ ہمیں فلم دیکھنے کے حق سے محروم کرنا چاہتے ہیں ۔وہ ہمیں فلم دیکھنے سے نہیں روک سکتے۔ سپریم کورٹ میں 2پٹیشن داخل کی گئی ہیں جن پر سماعت پیر کو ہوگی۔ عدالت نے کہا کہ جنہیں فلم پسند نہ ہو وہ نہ دیکھیں، اظہار خیال کی آزادی پر کوئی پابندی نہیں لگائی جاسکتی۔کرنی سینا کے 3رہنماؤں سورج پال رمو، کرن سنگھ اور لوکیندر سنگھ کالوی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔

شیئر: