Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی: دھماکہ سے تیل کی چوری بے نقاب، سرغنہ گرفتار، 3ملزمان فرار

    نئی دہلی- - - -   قومی دارالحکومت کے  دوارکا علاقے میں  انڈین آئل کارپوریشن  کی زیر زمین پائپ لائن میں زوردار دھماکہ  ہونے سے  جہاں تھوڑا نقصان ہوا ہے وہاں  150 فٹ لمبی  سرنگ بھی ملی ہے جس نے  سیکیورٹی ایجنسیوں اور دہلی پولیس میں ہلچل مچا دی ہے۔ شاطر بدمعاشوں نے لمبی سرنگ کھود کر پائپ لائن میں  والوو فٹ کرکے پٹرول چوری کرنے کا سلسلہ شروع کررکھا تھا لیکن  گیس کے دباؤ کی وجہ سے اچانک ہی وہاں دھماکہ ہوگیا جس کی آواز کافی دور تک سنائی دی گئی اور آس پاس کے مکانات بھی  لرز گئے۔ دھماکہ کی آواز سے پولیس فورس،  بی ایس ایف کا  دستہ، تفتیشی کتے اور کمانڈوز کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جہاں سے  اس چوری کے سرغنہ محمد تنویر کو گرفتار کرلیا گیا جو دہلی کے دریا گنج علاقے میں مقیم ہے۔  دراصل  تنویر نے کباڑیا کے کام کیلئے  دوارکا میں 300 گز کا پلاٹ کرائے پر لیا تھا جس کے بارے میں وہ جانتا تھا کہ10 میٹر کے فاصلے پر  تیل کی لائن جارہی ہے۔  اس پلاٹ میں ایک کمرہ بنا ہوا تھا جہاں پر  اس نے کباڑ کا گودام بنا لیا اور وہاں سے ہی اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ سرنگ کھود کر پائپ لائن میں سوراخ کرکے  تیل کی چوری شروع کردی۔  موقعہ واردات سے اس کے 3 ساتھی فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے اور  تنویر سے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔
 

شیئر: