Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خواتین ہر جگہ نظر آئیں گی، ریما بنت بندر

ڈیوس۔۔۔۔سعودی اسپورٹس اتھارٹی کی سیکریٹری شہزادی ریمابنت بندر نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب میں اصلاحات کا مقصد بیرونی دنیا کو نہیں بلکہ عوام کو خوش کرنا ہے۔ انہوں نے الشرق الاوسط سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی خواتین ہر جگہ نظر آئیں گی ۔ آئندہ مرحلے میں یہ سوال نہیں اٹھے گا کہ سعودی خواتین کہاں ہیں ؟ وہ ہر جگہ ہونگی اور ان کا وجود فطری ہوگا۔ عالمی برادری ہمیں دیکھنے لگی ہے، ہم پہلے سے ہیں ۔غالباً ہماری آواز نہیں تھی اور شاید ہم نظر نہیں آرہے تھے۔ یہ الگ بات ہے ہم پس دیوار ہر جگہ اور ہر شعبے میں موجود تھے۔

شیئر: