جدہ ۔۔۔۔وزارت محنت و سماجی بہبود کے ماتحت ملازمین کے اختلافات کا تصفیہ کرنیوالے ادارے کے انچارج ڈاکٹر عبداللہ العبداللطیف نے بتایا ہے کہ وزارت انصاف کے ماتحت لیبر کورٹس آئندہ ہجری سال کے شروع میں کھلیں گی۔وزارت محنت و سماجی بہبود نے 1437-38 کی رپورٹ میں اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ لیبر کورٹس کے آغاز سے قبل 4اقدامات کرنے ہونگے۔ پرائمری اور اعلیٰ لیبرکورٹس میں کام کرنیوالے 40سے زیادہ ججوں کو تربیت دینا ہوگی جبکہ قانونی اور دفتری امور کی نگراں کمیٹیاں بھی تشکیل دینی ہوگی۔