Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انتہائی نگہداشت شعبے کی خود مریضہ بن گئی

لندن ..... کہتے ہیں کہ دوسرے کی تکالیف کا تفصیلی احساس صرف اس وقت ہوتا ہے جب خود پر پڑتی ہے اور ایسا ہی کچھ یہاں اس وقت دیکھنے میں آیا جب مقامی اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے شعبے کی ڈاکٹر  رانا آدیش اس وقت  مرنے کے قریب ہوگئی جب 7ماہ کے حمل کے بعد اس کے نومولود کی موت ہوگئی اور اس  صدمے نے اسے سخت بیمار کردیا ڈاکٹر رانا کا کہنا ہے کہ جب بیمار پڑنے کے بعد وہ اپنے ہی شعبے میں مریض کے طورپر داخل ہوئی تب احساس ہوا کہ اسپتال کے عملے اور مریضوں میں اچھے تعلقات کتنے ضروری ہیں۔ اسی احساس  کا نتیجہ ہے کہ اب  ڈاکٹر رانا نے ادویہ کے معاملے میں  کمیونیکیشن کو زیادہ اہمیت دینے کی ضرورت کے بارے میں مہم شروع کردی ہے۔ اسکا کہنا ہے کہ جب تک مریض او رڈاکٹر کے درمیان کسی مرض یا بیماری کے بارے میں تبادلہ خیال کے بغیر اچھا علاج ناممکن ہے۔ رانا نے اخباری نمائندو ںکو ان تمام مسائل سے آگاہ کیا  جسے اس کا احساس مریضہ کے طور پر اسپتال میں داخل رہنے کے دوران ہوا۔

شیئر: