Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلوریڈا کی فیملی 14قد آور ریچھوں کو پال رہی ہے

فلوریڈا ....  جانوروں کو پالنا زمانہ قدیم سے انسانی عادت یا ضرورت رہی ہے۔ کبھی وہ اپنی ضروریات پوری کرنے کیلئے گائے ، بکری جیسے جانور پالتا ہے اور کبھی دوستی اور یاری کی غرض سے بلیاں اور کتے بھی پال لیتا ہے۔ یہ ایک عام سی بات ہے مگر انسان انہی پر اکتفا نہیں کرتا ۔ وہ شیر ، چیتے جیسے خطرناک جانور کے ساتھ وحشی ریچھوں کو بھی پال لیتا ہے۔ ایسا ہی کچھ یہاں رہنے والی ایک فیملی نے کر دکھایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ویلڈے فیملی  کے نام سے مشہور خاندان  ایک نہیں ، دو نہیں بلکہ 14انتہائی قوی الجثہ اور بھاری بھرکم ریچھوں کو پال رہا ہے اور انکی پرورش اس طرح ہورہی ہے جیسے وہ ریچھ نہ ہوں افراد خانہ ہوں۔ ان ریچھوں کی ضرورت کا خیال رکھا جاتاہے۔ اتنے عرصے سے ناز و نخرے سے پالے گئے ریچھ اب اہل خانہ سے قد قامت اور جسامت میں کہیں بڑے ہوچکے ہیں مگر گھر کا کوئی فرد بھی ان ریچھوں سے ڈرتا نہیں بلکہ انہیں دوست سمجھتا ہے۔ خاتون خانہ 57سالہ مونیکا اور انکا 27سالہ بیٹا جونی چہارم روزانہ اس سے مکان کے عقبی باغیچے میں  کھیلتے ہیں اور ریچھ بھی بڑے انہماک سے  اس کھیل میں مصروف رہتا ہے۔ ویلڈی فیملی میں پلنے والے ریچھ  مختلف اقسام کے ہیں۔ جن میں سے بعض ایسے ہیں جو 91سال سے مقامی رینچ میں پلنے والے ریچھوں کی نسل سے ہیں۔ ریچھوں کا  یہ کنبہ والٹ ڈرنی کی فلموں میں بھی رونما ہوچکا ہے اور اسے ٹی وی پروگراموں میں آنے کی بھی خاص تربیت دی گئی ہے۔ مونیکا کا کہناہے کہ جب تک ان سے ہوسکے گا وہ ان ریچھوں کا خاص خیال رکھیں گی۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ ان وحشی جانوروں کے درمیان خود کو کیسا محسو س کرتی ہیں کہ وہ بالکل خوفزدہ نہیں ہوتیں اور نہ ہی یہ خوفزدہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان ریچھوں کو پالنے کیلئے انہوں نے مقامی انتظامیہ سے لائسنس حاصل کررکھا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پالے جانے والے  ریچھوں میں سے چند ایسے ہیں جن کا وزن ایک ہزار پاؤنڈ تک ہے۔ کہا جاتا ہے کہ جانی کے دادا   1946ء میں پہلی بار ریچھ کا ایک جوڑا پالنے کی غرض سے گھر میں لائے تھے۔ اس وقت گھر کے لوگوں نے کافی اعتراضات کئے تھے مگر پھر یہ ریچھ گھر کے فرد بن گئے اور سب سے یارانہ شروع ہوگیا۔

شیئر: