Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی: 13 سالہ لڑکے کا چھریوں کے وارسے قتل

 دبئی ..... دبئی میں 16 سالہ لڑکے نے چھریوں کے وار کرکے 13 سالہ لڑکے کوقتل کر دیا۔ قتل میں لڑکوں کا ایک گروپ شامل تھا اور انہوں نے تب حملہ کیا جب 13 سالہ لڑکا اپنے گھر کے سامنے پارک میں سائیکل چلا رہا تھا۔ لڑکوں نے آتے ہی 13 سالہ لڑکے کی چھاتی اور پیٹ پر چھریوں سے وار کئے ۔13 سالہ لڑکے نے خون سے لت پت حالت میں گھر جانے کی کوشش کی اور گھر پہنچتے ہی بےہوش ہو گیا۔ ماں پاب نے بےہوش بچے کو فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے اسپتال لےجانے کی کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی باصلاحیت پولیس آفیسرز کی ایک ٹیم تحقیقات کےلئے تشکیل دےدی ۔ 16 سالہ لڑکے نے یہ جرم کرنے کے ایک گھنٹے کے بعد ہی جرم کا اعتراف کر لیا اور خود کو پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔ تحقیقات کے دوران مجرم کا کہنا تھا کہ اس نے یہ قتل اس لئے کیا تھا کہ 13 سالہ لڑکے نے اس کے ساتھ گالم گلوچ کی تھی اور اس کے گھروالوں کی بے عزتی کی تھی۔ کیس کی مزید کارورائی کےلئے 16 سالہ لڑکے کو پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ 

شیئر: