Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

علاقائی سلامتی کیلئے اماراتی افواج کو قطر کیساتھ ماحول نہ گرمانے کی ہدایت

ابوظبی .... متحدہ عرب امارات کے ایک فوجی عہدیدار نے واضح کیا ہے کہ امارات کی مسلح افواج کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ علاقائی امن و سلامتی کے تحفظ کیلئے قطر کے ساتھ ماحول گرمانے سے گریز کرے۔ یہ ہدایت قطر کے لڑاکا طیاروں کے جانب سے امارات کے مسافر طیاروں کو روکنے کے واقعہ کے بعد کی گئی ہے۔ اماراتی عہدیدار نے ابوظبی میں منگل کو صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ اماراتی مسافر طیاروں کو قطر نے جان بوجھ کر خطرات لاحق کئے تھے۔ 27دسمبرکو قطر نے اماراتی فضائیہ کے خلاف اشتعال انگیز کارروائی کی تھی۔ اماراتی محکمہ شہری ہوابازی کے عہدیدار نے بتایا کہ اماراتی طیارے قطر کے لڑاکا طیاروں کی مداخلت سے بچنے کیلئے سعودی عرب کی فضائی حدود استعمال کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ مسافروں کی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے آئندہ یہی متبادل راستہ اختیار کیا جائیگا۔ محکمہ شہری ہوابازی کے معاون ڈائریکٹر جنرل احمد الجلاف نے بتایا کہ قطر نے امریکہ سے کہا ہے کہ اس کے لڑاکا طیارے مبینہ واقعہ کے وقت تربیتی مہم پر تھے۔ جو کچھ ہوا جان بوجھ کر نہیں کیا گیا۔ امارات نے سلامتی کونسل کے سربراہ اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سربراہ سے قطر ی جارحیت کی شکایت کردی ہے۔

شیئر: