Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سارہ کی دوسری فلم ریتک کےساتھ

بالی وڈ کے مشہور اداکار سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان نے بالی وڈ میں قدم رکھ دیاہے۔ ان دنوں سارہ اپنی پہلی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔اسی دوران سارہ کو دوسری فلم میں کاسٹ کئے جانے کی اطلاعات ہیں۔ انہیں اگلی فلم میں اداکار ریتک روشن کےساتھ کاسٹ کرنے کی خبریں گرم ہیں۔ کہا جا رہاہے کہ ریتک کی اگلی فلم کی ممکنہ ہیروئن سارہ علی خان ہیں۔ریتک روشن نے اپنی فلم 'سپر 30' پر کام شروع کردیاہے جبکہ سارہ ان دنوں سشانت سنگھ کےساتھ پہلی فلم ' کیدرناتھ' کی شوٹنگ کررہی ہیں۔
 

شیئر: