ایتھنز..... علم حیاتیات کے ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ اب سے ہزاروں سال قبل عہد عتیق کی عورتیں مردوں سے زیادہ مردانہ نظرآتی تھیں مطلب یہ ہے کہ وہ طاقت، قوت اورجارحانہ رجحان کے حوالے سے مردوں پر بھاری تھیں۔ وہ ہروقت مردوں کو اپنے غصے سے زیر کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہوتی تھیں۔ ایسی ہی ایک لڑکی کے چہرے کی تشکیل نو کرلی گئی ہے۔ جس کی کھوپڑی کیلئے 9ہزار سال پرانی ہڈی استعمال کی جو کھوپڑی کی بالائی پرت کے طور پر استعمال ہوتی تھی۔ سائنسدانوں نے اس لڑکی کو جو ہر وقت غصے میں رہتی تھی ۔ اب یہ نوتشکیل کردہ چہرہ ایتھنز کے ایکروپولس میوزیم میں نمائش کیلئے رکھ دیا گیا ہے۔ جسے دیکھ کر عصری ماہرین یہ تسلیم کرنے پر تسلیم کرنے کیلئے متفق ہیں کہ واقعی ہزاروں سال قبل کی عورتیں مردوں سے زیادہ طاقتور اور مضبوط قد و کاٹھ کی مالک ہوتی تھیں۔ سائنسدانوں نے اس لڑکی کو ”آﺅگی “ کا نام دیا ہے جس کا یونانی زبان میں ترجمہ (صبح) ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق موت کے وقت اس لڑکی کی عمر 15سے 18سال کے درمیان تھی۔