Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیویارک: اسٹیٹن جزیرے پرکار درخت سے ٹکرا کر 2ٹکڑے

 اسٹیٹن ، نیویارک .... نیویارک کے نواحی علاقے میں واقع جزیرے اسٹیٹن کی سڑکیں مسطح نہیں بلکہ اونچ نیچ سے بھری ہوئی ہیں تاہم بظاہر دیکھنے میں ہموار اوربے خطر لگتی ہیں اور یہی وہ فریب نظر ہے جو یہاں رہنے والے لوگوں کو کبھی کبھار عجیب و غریب حادثات سے دوچار کردیتا ہے۔ حادثے کی زد میں آنے والے بیشتر افراد نئے ہوتے ہیں جو بظاہر چکنی نظرآنے والی سڑک پر لاپروا ہوکر گاڑیاں چلاتے ہیں اور مصیبت مول لیتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ یہاں جزیرے کے ایڈرسن ایونیو کے قریب سے گزرنے والے راستے پر پیش آیا جب ایک کار اتنی قوت سے سڑک کے کنارے درخت سے ٹکرا گئی کہ کار کے 2ٹکڑے ہوگئے اور اس میں سوار ایک مسافر زور دار جھٹکے کے نتیجے میں اچھل کر باہر جاگرا۔ اس حادثے کی وڈیو خفیہ کیمرے میں ریکارڈ ہوگئی ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ آگے کے دونوں پہیوں کے چیتھڑے اڑ گئے ہیں۔ جو نوجوان گاڑی سے نکل کر باہرگر گیا ہے اس کی شناخت 21سالہ نوجوان کے طور پر ہوئی ہے جبکہ نام ظاہر نہیں کیا گیا۔ پولیس کاکہناہے کہ وہ حادثے میں شدید زخمی ہوا ہے مگر اسپتال والوں نے اسکی حالت اطمینان بخش بتایا ہے۔ گاڑی کو ایک دوسرا 20سالہ نوجوان چلا رہا تھا جو خود بھی کافی زخمی ہے اور اسکی حالت نازک ہے۔ پولیس کا کہناہے کہ حادثہ لازمی طور پر تیز رفتاری کا نتیجہ ہے۔ تباہ ہونے والی گاڑی کے ٹکڑے گیند اور غبارے کی طرح قریب ہی اڑتے دیکھے گئے۔اسپتال ذرائع کا کہناہے کہ زخمیوں کی حالت بہتر ہونے میں کم سے کم ایک ہفتہ لگے گا۔
 

شیئر: