Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوویت عہد کا حیرت انگیز روسی طیارہ انسانی اسمگلنگ کا ذریعہ

 ہنگری..... ہنگری کے ایک میدان میں یوکرین سے آنے والا ایک طیارہ رات گئے لینڈ کر گیا۔ میدان کے قریب رہنے والے ایک پولیس اہلکار نے طیارہ لینڈ کرنے کی آواز سنی تو اپنے ساتھیوں کو اطلاع دی اور خود میدان کی جانب چلا گیا تو پتہ چلا کہ یہ طیارہ افغانستان اورویتنام کے تقریباً11غیر قانونی تارکین وطن کو لیکر آیا تھا۔ پولیس اور متعلقہ ادارے کے اہلکاروں نے ان غیر قانونی تارکین وطن کو پکڑنے کیلئے سراغرساں کتے اور اندھیرے میں تصاویر اتارنے والے کیمروں کابھی استعمال کیا اور آخر کار 8تارکین وطن کو پکڑنے میں کامیاب رہے۔ اس سارے واقعہ کی دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ لوگ جس طیارے پر یہاں پہنچے وہ اے این 2 نامی طیارہ ہے جس کی سب سے نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ یہ عام طیاروں کی طرح لینڈ نہیں کرتا بلکہ باڈی کے پچھلے حصے سے لینڈ کرتا ہے۔ دوسری جنگ عظیم میں استعمال ہونےوالا یہ طیارہ کسی زمانے میں بازو رکھنے والا ٹینک یا ٹریکٹر کہا جاتا تھا۔ پولیس کاکہناہے کہ بقیہ تین تارکین وطن فرار ہوگئے تھے انہیں بھی سرحدی قصبے سے گرفتار کرلیا گیا او ریہ تینوں افغان ہیں۔
 

شیئر: